|

وقتِ اشاعت :   12 hours پہلے

 

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

 پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا کوئٹہ میں مغربی بائی پاس پر ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوع کی جانب روانہ ہوگئے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ بروری کے علاقے مغربی بائی پاس پر مددگار پولیس کی گاڑی پر دستی بم حملہ کیا گیا۔

پولیس کے مطابق دستی بم حملے میں ایک اہلکار زخمی ہوا جب کہ مددگار پولیس کی گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *