|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

کوئٹہ:چاغی کے علاقے میں اسمگلرز کی فائرنگ سے ایک کسٹم اہلکار شہید جبکہ 2اہلکار زخمی ہوگئے ۔ڈپٹی کمشنر چاغی کے مطابق چاغی کے علاقے میں اسمگلرز کے خلاف آپریشن کے دوران اسمگلرز کی فائرنگ سے ایک کسٹم اہلکار شہید جبکہ کسٹم اور لیویز کے 2اہلکارزخمی ہوگئے نعش اورزخمیوں کو فوری وطر پر ڈی ایچ کیوہسپتال دالبندین پہنچادیا ۔انہوں نے بتایا کہ واقعہ کے بعد لیویز کی کوئیک ریسپانس فورس (کیو آر ایف) نے مجرموں کو گرفتار کرنے کے لیے ایک جامع سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے یہ واقعہ حالیہ سخت انسدادِ اسمگلنگ کارروائیوں کے دوران پیش آیا،

جس میں اسمگلرز کی فائرنگ سے ایک لیویز سپاہی بھی شدید زخمی ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ اسمگلنگ کے خلاف کارروائی اور قانون کی بالادستی یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے ایسے بزدلانہ حملے ہمارے اہلکاروں کے حوصلے کو کمزور نہیں کر سکتے۔ غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے اور علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *