|

وقتِ اشاعت :   5 hours پہلے

 

پختون خوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو کروڑوں لوگوں نے ووٹ دیا، انہیں ضمانت پر رہا کیا جائے۔

پریس کانفرنس میں انہوں نے الزام لگایا کہ 8 فروری کے انتخابات میں عوام کا مینڈیٹ زر اور زور سے چھینا گیا۔

ایاز صادق اور پیپلز پارٹی پر آئین کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چھوٹے صوبے بھی اس ترمیم سے ناخوش تھے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ ووٹ خریدنے کے لیے 70 کروڑ روپے کہاں سے آئے؟

دکی میں مزدوروں کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی ایجنسیاں اتنی کمزور نہیں کہ ایک بچے کا پتہ نہ لگا سکیں کہ وہ کہاں ہے۔

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *