|

وقتِ اشاعت :   5 hours پہلے

کوئٹہ:بلوچستان ہائی کورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 39پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔ جمعرات کو بلوچستان ہائی کورٹ کے الیکشن ٹریبونل کے جج عبداللہ بلوچ نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 39پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ کی انتخابات میں جیت کو برقرار رکھا،

الیکشن ٹربیونل نے پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر صحت بخت محمد کے خلاف دائر انتخابی عذرداریاں خارج کردی، بخت محمد کاکڑ کے خلاف انتخابات میں دھاندلی کی عذرداریاں سید واحد آغا اور نورخان نے دائر کرائی تھیں جبکہ الیکشن ٹریبونل میں الیکشن کی جانب سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شہزاد اسلم اور نصیر احمد پیش ہوئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *