|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

کوئٹہ: ضلع کیچ کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کی بم ڈسپوزل ٹیم پر دھماکہ ایک اہلکار جاں بحق دو زخمی ہوگئے ۔ سیکورٹی فورسز ذرائع کے مطابق جمعرات کو ضلع کیچ کے علاقے تربت میں آبسر کے مقام پر سیکورٹی فورسز کی بی ڈی ٹیم پر آئی ای ڈی کے ذریعے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں سپاہی شاہد رمضان جاں بحق جبکہ دو اہلکار شمس اور امان اللہ زخمی ہوگئے ۔

واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسزنے لاش اور زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیا جبکہ علاقے کو گھیرے میں لیکر مزید تحقیقات شروع کردیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *