کوئٹہ :نوشکی میں نامعلوم ملزمان کی سیکورٹی فورسز کے کیمپ کے گیٹ پر فائرنگ سے 2 اہلکار زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نوشکی میں بس اڈے کے قریب سیکورٹی فورسز کے گیٹ کے کیمپ پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی
جس کے نتیجے میں 2 اہلکار زخمی فورسز کی جوابی کارروائی پر حملہ آور فرار ہوگئے فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا کافی دیر تک فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا مزید کارروائی نوشکی انتظامیہ کررہی ہے۔