|

وقتِ اشاعت :   December 2 – 2024

خضدار:تحصیل زہری سے آٹھ سال قبل مبینہ طور پر لاپتہ ہونے والے دو نوجوانوں کے میتوں کی باقیات برآمد لیویز کے مطابق پیر کے روز تحصیل زہری سے آٹھ سال قبل مبینہ طور لاپتہ ہونے والے دو نوجوانوں عابد حسین ولد غلام حسین قوم عمرانی اور مستی خان ولد گہور خان قوم لوٹانی سکنہ نورگامہ زہری خضدار جاتے ہوئے لاپتہ ہوئے تھے

گزشتہ رات انکی میتوں کی باقیات زہری گزان کوچو مین روڈ سے ملے ہیں جن پر مقتولین کی شناخت کی پرچیاں درج تھیں لیویزکے مطابق دونوں میتیوں کے صرف باقیات تھے جن سے لگتا ہے کے یہ کئی سال سے دفن تھے جن کی شناخت ناممکن تھی،