|

وقتِ اشاعت :   December 10 – 2024

بریکنگ بیرئیرز وومن ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے تعاون سے کرپشن کے عالمی دن کے موقع پہ ایک صوبائی ڈئیلاگ کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کے مہمان خاص عظیم انجم ڈائریکٹر انویسٹیگیشن اینٹی کرپشن بلوچستان، پروفیسر فائزہ میر، سماجی ورکر و ار ٹی ائی ایکسپرٹ میر بہرام لہڑی، ایڈوکیٹ عبدالحی بنگلزئی، اشفاق مینگل ہیلپ لائن مینجر، سمیع شارق ایگزیکٹو ڈائریکٹر ائیز و دیگر افراد باہم معزوران کے نمائندے اور مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔
پروگرام کے مہمان خاص سکینہ عبداللہ صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری وومن ونگ پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس جدید دور میں ہمیں اپنے اداروں کے سسٹمز کو ڈیجٹلائز کرنا ہوگا۔ ہماری پارٹی عوام کے ہر مسئلے کو ان کے دہلیز پہ حل کرنے کے پالیسی پہ کارفرما ہے۔
پروگرام کے میزبانی کرامت اللہ خان صدر بریکنگ بیرئیرز وومن نے کی، انہوں نے اپنے ادارے کی کرپسن کے خاتمے کے لیے کاوشوں کے برائے میں بتائی۔ فضاء کنول معروف سماجی ورکر نے پروگرام کے مقاصد بتائے اور کہا کہ کرپشن سے ہمارے ماحولیاتی تبدیلی پہ کیا اثرات پڑ رہے ہیں۔
پروگرام کے مہمان خاص عظیم انجم ڈائریکٹر انویسٹیگیشن اینٹی کرپشن بلوچستان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ادارہ محدود وسائل میں بلوچستان کے عوام کے لیے دن رات مصروف ہے اور ان کے ادارے میں جو بھی درخواست جمع کئے جاتے ہیں ان کا ازالہ محدود وقت میں کیا جاتا ہے۔ عوام کے سہولت کے لیے اب وہ اپنے شکایت درج کرنے کے طریقہ کار کو ڈیجیٹلائز کررہے ہیں۔
پروگرام سے معروف سماجی ورکر و ار ٹی ایکسپرٹ میر بہرام لہڑی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں کرپشن اس وقت ختم ہوگا جب ہمارے قوانین کو ان کے حقیقی حالت پہ عمل درامد کیا جأے گا۔ اداروں اور کمیشنز میں جب تک اقرباپروری کو ختم نہی کیا جائے گا، بلوچستان ترقی نہی کرسکتا۔
پروگرام سے پروفیسر فائزہ میر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ذاتی لیول پہ چیزوں کا احساس نہی ہوگا، ہم اسی طرح کرپشن کے شکار ہوتے رہیں گیں، اس کے لیے ہم نے اپنی سوچ اور روئیوں کو بدلنا ہوگا۔ پروگرام سے اشفاق مینگل مینجر ہیلپ لائن حکومت بلوچستان نے خطاب کرتے ہوئے کہا اداروں میں کرپشن سے سب سے زیادہ ہماری بچے اور بچیاں متائثر ہورہی ہیں۔
پروگرام سے ایڈوکیٹ عبدالحئی بنگلزئی نے خطاب کرتے ہوئے اس بات پہ زور دیا کہ اینٹی کرپشن بلوچستان کے قانون میں کچھ کمیاں موجود ہیں، انہے دور کئے بغیر ہم اس کرپشن کے ناصور پہ قابو نہی کرسکتے۔ پروگرام سے سمیع شارق ایگزیکٹو ڈائریکٹر ائیز نے بلوچستان کے نوجوانوں کو شامل کرنے پہ زور دیا۔
پروگرام کے اختتام میں مہمانوں کو سوئینئیرز دئے گئے۔