|

وقتِ اشاعت :   December 18 – 2024

قلات: قلات کے ہندو تاجران عدم تحفظ کا شکار، قلات میں ہندو تاجران بھتہ وصولی اور دھمکی آمیز کالز کے خلاف شٹر ڈان ہڑتال کی ہڑتال کے باعث تمام دکانیں بند کرکے احتجاج کی، تحفظ دینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق قلات میں ہندو برادری کی جانب سے احتجاجا شٹر ڈان ہڑتال کی گئی ہندو تاجران کے مطابق دھمکی دیکر ہم سے بھتہ وصولی کیلئے دبا ڈالا جارہا ہے اس پر ہم ہندو برادری تاجران خوف کا شکار ہیں

ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے بعد ازاں ڈپٹی کمشنر فلائٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ بلال شبیر کے زیر صدارت ہندو کمیونٹی کے تحفظات سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں پی ایس پی شہزاد اکبر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر دوست محمد لانگو اسسٹنٹ کمشنر آفتاب احمد لاسی ڈی ایس پی منظور احمد مینگل ایس ایچ او حبیب بابئی نائب تحصیلدار حاجی عبدالغفار لہڑی چیئرمین میونسپل کمیٹی نوابزادہ شعیب جان زہری پرنس زکی جان احمد زئی پرنس آغا قلندر جان احمد زئی میر قادر بخش مینگل انجمن تاجران کے صدر میر منیر احمد شاہوانی اقلیتی رہنما ڈاکٹر دیوان ہری چند سرجیت کمار نانک چند شام لال مکیش کمار سنیل کمار قندھاری اور دیگر نے شرکت کی

اجلاس میں ہندو برادری نیکہ اکہ گزشتہ چند دنوں سے نامعلوم افراد کی جانب سے بلوچ آزاد پسند تنظیم (بی ایل اے)کے نام پر ہندو تاجران کو کال اور میسج موصول ہورہی ہے جس میں بھاری رقم بطور بھتہ وصول کرنے کی ڈیمانڈ کی جا رہی ہے اور بھتہ نہ دینے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکی بھی موصول ہو رہی ہیں جس سے ہماری جان و مال کو شدید خطرات لاحق ہے لہذا ہماری جان و مال کو تحفظ فراہم کیا جائے ڈپٹی کمشنر بلال شبیر اور ایس پی شہزاد اکبر نے کہا کہ ہندو برادری کے جان و مال کی تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے

ہندو تاجران کو ڈرا دھمکا کر ان سے بھتہ وصولی کرنا شرمناک فعل ہے اس سلسلے میں ہندو برادری علاقائی معتبرین ضلعی انتظامیہ اور پولیس فورس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ملزمان تک جلد رسائی مکمن ہوسکے پولیس فورس بھتہ خوروں کے خلاف کاروائی کررہی ہے بہت جلد ملزمان قانون کے گرفت میں ہوں گے علاقہ معززین پرنس آغا زکی جان احمد زئی پرنس قلندر احمد زئی نوابزادہ میر شعیب جان زہری میر قادر بخش مینگل میر منیر شاہوانی اور دیگر نے ہندو برادری کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرادی۔