|

وقتِ اشاعت :   15 hours پہلے

گوادر :ضلعی انتظامیہ گوادر کی جانب سے کنٹانی ہور کو ٹوکن سسٹم پر چلانے سے لاکھوں افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ، مکران کے دیگر بارڈرز کو ٹوکن سسٹم رائج کرنے سے کرپشن اور اقربا پروری کے کیسز رپورٹ ہوئے، عوامی حلقوں کی جانب سے کنٹانی ہور میں موجودہ ٹوکن نظام پر کرپشن اور مقامی لوگوں کی حق تلفی کے خدشات و تحفظات،

تفصیلات کے مطابق ایران سے متصل کنٹانی ہور جہاں آزادانہ طور پر کاروبار ہوتا تھا اور لاکھوں مقامی اور غیر مقامی افراد بر سرِ روزگار تھے لیکن ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس کاروبار کو محدود کرکے ٹوکن سسٹم رائج کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں کے بجائے صرف چھ سو بوٹس کو ریجسٹریشن کرکے بھیجنے پر عملدرآمد شروع کی جا رہی ہے

، جس میں نہ صرف علاقے کے لاکھوں افراد بے روزگار ہوں گے بلکہ اس نظام سے کرپشن اور اقربا پروری کا اندیشہ ہے ، کاروباری حضرات کے مطابق اگر اس کاروبار کو ٹوکن سسٹم پر چلایا گیا تو محض ایک مخصوص طبقے کو نواز کر نچلی طبقے کو بے روزگار کر دیا جائے گا بلکہ اس سے صرف ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اقربا پروری اور کرپشن کو پروان چڑھایا جائے گا عوامی حلقوں نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ کنٹانی ہور پر ٹوکن سسٹم رائج کرنے پر نظر ثانی کی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *