|

وقتِ اشاعت :   13 hours پہلے

کوئٹہ:کیسکو نے بلوچستان حکومت کے ذیلی محکموں کے ذمہ 40 ارب روپے سے زائد کی رقم کے واجبات کی وصولی کی مہم تیز کردی ، وزیر اعلی بلوچستان کے دفتر اور گھر پر ایک کروڑ 80لاکھ اور گورنر ہاوس پر 60لاکھ روپے جبکہ صوبائی اسمبلی کو 70 لاکھ روپے کے واجبات کی وصولی کیلئے نوٹسز ارسال کردئیے گئے ،

ترجمان کیسکو کے مطابق صوبائی حکومت کے محکموں کے ذمے تقریباً40 ارب روپے کے بقایاجات واجب الاداہیں۔ بلوچستان کے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نے کیسکو کے 19ارب روپے ،محکمہ تعلیم نے نو ارب روپے جبکہ محکمہ صحت نے تین ارب ،محکمہ پولیس نے ایک ارب 26کروڑ ، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنر نے کیسکو کے ایک ارب دس کروڑ ادا کرنے ہیں،

محکمہ لوکل گورنمنٹ چالیس کروڑ روپے، محکمہ مواصلات وتعمیرات پر 35کروڑ روپے، ، محکمہ جیل کے ذمہ تقریباًتیرہ کروڑ روپے، محکمہ زراعت47کروڑ روپے ملین روپے، محکمہ واسا پر 30کروڑ روپے کے بقایا جات واجب الاداہیں۔ کیسکو نے واجبات کی وصولی کیلئے تمام محکموں کو نوٹسز بھجو ادئیے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *