|

وقتِ اشاعت :   8 hours پہلے


کوئٹہ:یونان کشتی حادثے کے بعد بلوچستان میں فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی متحرک ہوگئی غیر قانونی طور پر بیرون ممالک جانے والے کی نگرانی کیلئے انٹر ایجنسز ٹاسک فورس کو فعال کردیا گیا ،تفتان میں ایف آئی اے کی اسپیشل ٹیم تشکیل دے دی گئی

جو بیرون ممالک جانے والوں کی جانچ پڑتال کررہی ہے ایف ائی اے بلوچستان نے رواں سال انسانی سمگلنگ کے 23کیسز اور انسانی ٹریفکنگ کے پانچ کیسز درج کئے ، دو نیٹ ورک کا خاتمہ بھی کیا ۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان جواد احمد نے بتایا کہ بلوچستان میں غیر روایتی راستوں سے بیرون ممالک جانے والوں کی نگرانی کیلئے 2005میں ایف آئی اے ،پولیس ،لیویز ، کوسٹ گارڈ اور دیگر قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں پر مشتمل انٹر ایجنسز ٹاسک فورس بنائی گئی تھی ،جسے اب فعال کردیا گیا ہے،تفتان میں تعینات کی گئی ایف آئی اے کی اسپیشل ٹیم نہ صرف بیرون ممالک جانے والوں کی جانچ پڑتال کررہی ہے بلکہ انسانی سمگلنگ اور ٹریفکنگ کے حوالے سے مقدمات بھی درج کررہی ہے ۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے نے بتایا کہ انسانی سمگلنگ کے حوالے سے 2018میں بنائے جانے والے قانون پر رواں سال سے عملدرآمد شروع کردیا گیا ۔جواد احمد نے بتایا کہ رواں سال انسانی سمگلنگ کے 23کیسز اور انسانی ٹریفکنگ کے پانچ کیسز درج کرکے کچھ ایجنٹس کو گرفتار بھی کیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ بھیک مانگنے کیلئے سعودی عرب جانے والوں کو روکنے کیلئے ایف ائی اے صوبے کے ائیرپورٹس کی کڑی نگرانی کررہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *