|

وقتِ اشاعت :   10 hours پہلے

کوئٹہ :صوبائی امیر جمعیت علمااسلام بلوچستان سینٹر مولانا عبدالواسع نے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علما اسلام ہر طرح تعصب سے بالاتر ہوکر صوبے کی محرومیوں کی خاتمے کیلئے جدوجہد کر رہی ہیں صوبے کی طول و عرض میں واحد جماعت ہی جمعیت علما اسلام عوام کو قابل قبول ہے صوبے کی سیاسی تناظر میں ہماری درخشاں تاریخ رہی

،ہمارے اسلاف نے صوبے کی عوام کی بہترین رہنمائی کی ہیں ،انہیں خوشنما نعروں اور تاریک راہوں کا مسافر ببنے سے بچاتے ہوئے ملک کی بھاگ ڈور میں کردار ادا کرنے کی طرف رہنمائی کی ہمیں یہ اعزاز حاصل ہے کہ بلاکسی نسلی اور علاقائی تعصب کے متواتر صوبے کی گلی کوچے میں متحرک سیاست کی ہیںانھوں نے کہاں کہ۔تاریخ گوا ہے کہ لسانی اور نسلی بنیادوں پر عوام کو گمرا کرنے والے قوتوں کے مدمقابل جمعیت علما اسلام نے اپنے کارکنوں حب الوطنی اور پاکستانیت کا درس دیا ہمارے دین اور ایمان اسی کا تقاضا کرتی ہیں علما کی یہ جماعت ملک کی نظریاتی سرحدات کی محافظ جماعت رہی ہیں انھوں نے کہاں کہ اس وقت صوبے غیریقینی صورتحال کا سامنا کر رہی ہیں جسکی اہم وجہ ہہاں کے حقیقی عوامی نماہندوں کو نظر انداز کرکے مصنوعی قیادت آگیا گیا جو صوبے کی بھاگ ڈور سنھبالنے میں مکمل طور پر ناکام ہوئے ہیں صوبے کی تمام اقوام اور علاقوں کی نماہندہ جماعت ہونے کی وجہ سے جمعیت علما اسلام ہی صوبے کی حقیقی قیادت کرنے کی اہلیت رکھتی ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *