|

وقتِ اشاعت :   11 hours پہلے

کوئٹہ: بلو چستان ہائی کورٹ کے ا لیکشن ٹریبونل نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 31پردھاندلی کے خلاف دائر عذرداری پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے جے یو آئی کے زابد علی ریکی کی جیت کو برقرار رکھنے کا فیصلہ سنا دیا۔

پیر کو بلو چستان ہائی کورٹ کے ا لیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس عبداللہ بلوچ نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 31پردھاندلی کے خلاف دائر عذرداری پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے جمعیت علماء اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی زابد علی ریکی کی جیت کو برقرار رکھتے ناکافی اورناقص شوائد کی بناء عذرداری خارج کردی

 الیکشن ٹریبونل میں زابد علی ریکی کے خلاف عذرداری مجیب الرحمن محمد حسنی نے دائر کرائی تھی تاہم دوران سماعت درخواست گزار مجیب الرحمن محمد حسنی اور انکے وکیل مسلسل پیش نہیں ہوئے جبکہ میر زابد ریکی کی جانب سے کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ ،قاضی نجیب ایڈووکیٹ ،بلوچ خان ایڈووکیٹ اورالیکشن کمیشن کی جانب سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شہزاداسلم اور نصیر احمد پیش ہوئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *