|

وقتِ اشاعت :   1 day پہلے

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ء سابق وزیراعلیٰ بلوچستا سینیٹرمیر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پیپلز پارٹی اور نون لیگ کے درمیان ڈھائی ڈھائی سالہ حکومتی فارمولے کا علم نہیں،

وفاق میں پیپلز پارٹی نون لیگ کو سپورٹ کررہی ہے صوبے میں وہ پیپلز پارٹی کے اتحادی ہیں۔یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ سینیٹر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) ڈھائی سال بعد بلاول بھٹو وزیراعظم بنانے پر راضی ہو تو صوبے میں وزارت اعلی مسلم لیگ(ن) کو دینے پرتیار ہیںصوبے کے موجودہ حالات ڈھائی ڈھائی سالہ حکومتی فارمولے کے متحمل نہیںموجودہ صوبائی حکومت ایک وژن کے ساتھ کام کررہی ہے۔

سینٹر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ بلوچستان 20 سالوں سے دہشت گردی کا سامنا کررہا ہیہماری سیکورٹی فورسز لیویز پولیس اور عام لوگوں نے بہت قربانیاں دی ہیںانسرجینسی کا نقصان صوبے کو پہنچا ہم ترقی میں پیچھے رہ گئے ہیںحالیہ 6 ماہ میں واقعات میں ایک سازش کے تحت اضافہ ہوادشمن طاقتیں نہیں چاہتی کہ بلوچستان میں ترقی ہو۔انہوں نے کہا کہ بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیںاپنے ہی لوگ غیروں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیںسیکورٹی فورسز اور صوبائی حکومت دہشت گردی پر قابو کی کوششیں کررہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *