|

وقتِ اشاعت :   1 day پہلے

کوئٹہ :بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں فوجی عدالتوں سے پی ٹی آئی رہنماں و کارکنوں کو سزاں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ عمل انسانی حقوق کی پامالی کے مترادف عمل ہے سویلینز کو سزاں پر ملکی و غیر ملکی انسانی حقوق کی تنظیمیں خدشات و تحفظات کا اظہار کر رہی ہیں ملک میں آئین ، عدالتیں موجود ہیں مگر اس کے باوجود سویلینز کے ساتھ ایسا سلوک روا رکھنا یقینا درست نہیں ہے

بی این پی جمہوری سیاسی ، ترقی پسند ، روشن خیال جماعت ہے انسانی حقوق کے حوالے سے واضح موقف رہا ہے آمرانہ فیصلوں پر پارٹی نے ہمیشہ اپنی رائے کا اظہار کیا ہے آج جو پارٹیاں حکومتی فیصلوں کی تائید کر رہی ہیں وہ مستقبل میں جمہوریت کے چیمپئن ہونے کے دعوے نہیں کر سکیں گی بلوچستان اور ملک کی انسانی حقوق کی تنظیمیں جان چکی ہیں کہ ان پارٹیوں میں جمہوریت اقتدار کے حصول تک ہے بلوچستان میں ماضی میں ان کا کردار دیکھا جائے

تو ان کا مقصد ہمیشہ اقتدار کا حصول ہی رہاہے دریں اثناپارٹی بیان میں سردار اختر جان مینگل و دیگر اکابرین کی جانب سے مسیحی برادری کو کرسمس کے تہوار پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امید ظاہر کی گئی ہے کہ مسیحی برادری بلوچستان کی ترقی و خوشحالی ، سود و ضیاع میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے بلوچ قومی جہد سے وابستہ رہیں گے پارٹی بیان میں مسیحی برادری کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ پارٹی خوشیوں میں مسیحی برادری کے ساتھ ہے-

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *