ڈھا ڈ: کچھی میں سینکڑوں کی تعداد میں جعلی لوکل سرٹیفکیٹ بنانے والے گروہ کے خلاف کاروائی ۔ڈپٹی کمشنر کچھی آفس کے جعل سازی میں ملوث دو اہلکاروں سمیت تین افراد گرفتار مقدمہ درج۔ضلع کچھی میں غیر قانونی دھندہ کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دے سکتے دیگر اضلاع کے غیر مقامی افراد کو بھی گروہ نے غیر قانونی لوکل سرٹیفکٹ جاری کروائے انکے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ڈپٹی کمشنر کچھی۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کچھی محمد اسلم سومرو کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ضلع کچھی میں ایک گروہ نے مبینہ طور پر سینکڑوں کی تعداد میں غیر قانونی لوکل سرٹیفیکٹ جاری کیئے ہیں جس پر ڈپٹی کمشنر کچھی نے خصوصی طور پرکاروائی کرتے ہوئے عبدالستار رضی نامی شخص کو شامل تفتیش کیا جس نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ڈپٹی کمشنر کچھی آفس کے دو اہلکاروں ولی محمد اور سعد اللہ کے ہمرادیگر اضلاع کے لوگوں کو غیر قانونی طور پر جعل سازی کرتے ہوئے سینکڑوں کی تعداد میں غیر قانونی لوکل سرٹیفیکٹ جاری کروائے جس کے بعد پولیس تھانہ ڈھاڈر میں ولی محمد اور عبدالستار رضی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ تیسرا اہلکار سعد اللہ سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر کچھی محمد اسلم سومرونے صحافیوں کو بتایا کہ غیر قانونی دھندہ کرنے والے گروہ نے ضلع کچھی میں 2011 سے لیکر سال 2013تک غیر مقامی اور دیگر اضلاع کے لوگوں میں مبینہ طور پر جعلی لوکل سرٹیفیکٹس جاری کروائے انہوں نے کہا کہ تفتیش کا عمل جاری ہے غیر قانونی طور پر دیگر اضلاع کے شہریوں جنہوں نے ضلع کچھی کے غیر قانونی لوکل سرٹیفیکٹ بنوائے انکے خلاف بھی کاروائی کی جائیگی اس سے قبل جنہوں نے بھی جعل سازی کے ذریعے لوکل سرٹیفیکٹس جاری کرائے انکے خلاف بھی کاروائی کے دائرہ کار کو وسیع کیا جائیگاتاکہ ضلع کچھی کے عوام کی حقوق کو مکمل طور پر تحفظ دیا جاسکے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلع کچھی میں جعل سازی اور غیر قانونی دھندہ کرنے کی اجازت کسی کو بھی نہیں دے سکتے ضلع کو کرپٹ آفیسران اور اہلکاروں سے پاک کرکے دم لیں گے جو بھی غیر قانونی کاموں میں ملوث پایا گیا انکے خلاف سخت ترین ایکشن لیاجائیگا۔