|

وقتِ اشاعت :   December 27 – 2024

کوئٹہ:بلوچستان اسمبلی کا اجلاس جمعہ کواسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔

اجلاس میں نیشنل پارٹی کے رکن میر رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ بلوچی اکیڈمی کے فنڈز پر کٹ لگایا جارہا ہے

اس عمل سے گریز کیا جائے ۔ صوبائی وزیر خزانہ نے جواب دیا کہ وہ یقین دلاتے ہیں کہ بلوچی اکیڈمی کی گرانٹ پر کٹ نہیں لگایا جائے ہم نے ایک سمری بھجوائی ہے اسے فالو کیا جائے گاجس کے تحت متوازن طریقے سے تمام اکیڈمیوں کو گرانٹ دی جائیگی