کوئٹہ : آل تفتان کوچز بس ٹرانسپورٹرز الائنس کے رہنماؤں نے اپنے احتجاج کے پانچویںروزاور گزشتہ روز سریاب روڈ کوئٹہ میں قائم اپنے احتجاجی کیمپ میں بطور اظہار یکجہتی کرنے والے دیگر روٹس کے ٹرانسپورٹر عوامی نمائندوں سول سوسائٹی کے رہنماؤں سے چیرمین محمود خان بادینی،صدرحاجی ملک شاہ جمالدینی،جنرل سیکریٹری حاجی عبد المالک محدحسنی حاجی اللہ بخش بادینی اور دیگر ٹرانسپورٹر نمائندوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم تفتان روٹ کیٹرانسپورٹروں نے گزشتہ چار روز 23 دسمبر سے غیر معینہ مدت کیلئے ٹرانسپورٹ بند کرکے پرامن ہڑتال کو غیرمعینہ مدت تک جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں
اس سلسلے میں تمام حمایت کرنے والوں کے مشکور ہیں ہمیں متعلقہ حکام نے احتجاج مجبور کیا جبکہ تفتان رائفلز نوکنڈی اور دالبندین رائفلز کی جانب سے بلا وجہ ہمارے کئی مسافر بسوں کو گزشتہ 4, 5 مہینے سے اپنے تحویل میں رکھا ہیں جو کہ مسافر بس ٹرانسپورٹ کے ساتھ ظلم نہیں توکیا ہے اسی طرح این چالیس تفتان روٹ پر کئی جوائنٹ چیک پوسٹ قائم ہے کسٹم لیویز پولیس چیک پوسٹوں کے علاؤہ ایف سی کیتمام چیک پوسٹوں پر جگہ جگہ مسافر بسوں کو چیکنگ کے بہانے گھنٹوں روکنا عوام ٹرانسپورٹر مسافروں کو ہراساں کرنے کے مترادف ہے
جبکہ چاہئے تو یہ تھا کہ ہمارے این چالیس تفتان روٹ پر ہر مسافر کوچزکو صرف ان اور آؤٹ چیکنگ کیلئے روکھتے نہ کہ نیشنل ہائی وے پر جگہ جگہ چیکنگ کے بہانے کھڑاکیاجائے جب تک مطالبات منظور نہیں ہوتے پرامن ہڑتال اور غیر معینہ مدت تک تفتان روٹ پر کوئی بھی پبلک سروس نہیں چلے گی،لہذا تحویل میں لی گئی مسافر کوچز کوریلیز کیا جائے ہمارے دیگر تعمیری مطالبات پر فوری عمل درآمد کیا جائے قبل اسکے ہم روڈ بلاک اور نیشنل ہائی ویز دھرنوں کی طرف جانے پر مجبور ہو جائیں، آخرمیں محمود خان بادینی نے مذید کہا کہ ہم برأئے راست کور کمانڈر بلوچستان وزیراعلی بلوچستان گورنر بلوچستان آئی جی ایف سی نارتھ اور ساؤتھ بلوچستان سے با بار مطالبہ اس لئے کرتے ہیں
کہ بلوچستان خصوصا رخشان بیلٹ کی پسماندگی بے روزگاری یہاں کے عوام ٹرانسپورٹرز کی مشکلات انکے سامنے عیاں ہیں بنسبت ایف بی آر افسران اسلام آباد کے کہ وہ آئے روز نئی نئی سر کلر جاری کرکے وہ یہاں کے اپنی مدد آپ کے روزگار کرنے والوں کے لئے مشکلات پیدا کرتے ہیں لہذا مندرجہ بالا بلوچستان کے اعلیٰ حکام ہمارے مطالبات پر عمل درآمد کرائیں اگر ہم اس ملک کے شہری بلوچستان کے باسی ہیں۔