ڈیرہ مراد جمالی : اوچ پاور پلانٹ سے بجلی کی عدم فراہمی اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف ڈیرہ مراد جمالی میں پیپلز پارٹی کے دھرنے اور احتجاج نے رنگ لے آیا کیسکو چیف بلوچستان انجینئر رحمت اﷲ بلوچ ڈیرہ مراد جمالی پہنچ گئی واپڈا ریسٹ ہاؤس میں پیپلز پارٹی کے سابق صدر وسابق صوبائی وزیر میر صادق عمرانی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی اور ان سے اوچ پاور پلانٹ سے بجلی کی فراہمی سمیت نصیرآباد غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا کیسکو چیف نے میر صادق عمرانی کو یقین دہانی کروائی کہ 180دونوں میں گرڈ اسٹیشن 132کے وی کا تعمیراتی کا م مکمل کرکے نصیرآباد کو بجلی فراہم کردی جائے گی جبکہ گرمیوں کے دونوں ڈیرہ مراد جمالی چھتر تمبو سمیت نصیرآباد سے مکمل طور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کردی گئی ہے جس فیڈر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ہوگی اس کا ذمہ دار فیلڈ عملہ ہوگا میرصادق عمرانی نے کہاکہ پیپلز پارٹی عوام کے حقوق اور انہیں بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے بھر پور جدوجہد جاری رکھے گی عرصہ بیس سال گزرنے کے باوجود اوچ پاور پلانٹ سے بجلی کی عدم فراہمی اور دس سالوں سے ڈیرہ مراد جمالی کے 66کے وی گرڈ اسٹیشن کو اپ گرڈ کرنے کیلئے 132 کے وی گرڈ اسٹیشن کیلئے ایک اینٹ تک نہیں رکھی گئی ہے جو عوام کے ساتھ سراسر ذیادتی کے مترادف ہے جو کہ این ٹی ڈی سی کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے بجلی عوام کا بنیادی حق ہے اور اس حق سے عوام کوکوئی محروم نہیں رکھ سکتا عوام کے حق حقوق کیلئے ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کی جائے گی کیسکو اپنے وعدے کے مطابق نصیرآباد کے علاقوں کو جلد بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائے بصورت دیگر بلوچستان اسمبلی کے سامنے مظاہرے کیئے جائیں گے ۔