|

وقتِ اشاعت :   6 days پہلے

قلات : قلات میں سادات برادری کے سید اختر شاہ و دیگر لاپتہ افراد کی عدم بازیابی کے لئے قلات میں مڈوے کے مقام پر کوئٹہ کراچی شاہراہ کو خواتین بچوں و دیگر مظاہرین نے بلاک کیا تھا 30 گھنٹے کی طویل احتجاج کے بعد ڈپٹی کمشنر فلائٹ لیفٹینینٹ ریٹائرڈ بلال شبیر کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ کا مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کامیاب، اختر شاہ کو پانچ دن میں بازیاب کرنے کی یقین دہانی پر ہڑتال ختم کرکے مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہوگئے، قومی شاہراہ ٹریفک کیلئے بحال کردیا گیا، ٫

مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر پانچ روز بعد سید اختر شاہ کو منظر عام پر نہ لایا گیا تو دوبارہ احتجاج کرکے کوئٹہ کراچی شاہراہ غیر معینہ مدت کیلئے بند کرینگے مظاہرین کا کہنا ہے کہ سید اختر شاہ بے قصور ہے تین مہینے سے جبری لاپتہ کردیا گیا ہے، مذاکراتی وفد میں ڈپٹی کمشنر بلال شبیر، اسسٹنٹ کمشنر آفتاب احمد لاسی، ایس ایچ او پولیس حبیب بابئی، ایس ایچ او لیویز جان محمد لانگو ایڈیشنل ایس ایچ او لیویز عبدالکریم مینگل ایڈیشنل ایس ایچ او پولیس میر نذیر احمد عمرانی و دیگر شامل تھے پہیہ جام ہڑتال ختم ہوتے ہی دو دن سے پھنسے مسافر گاڑیاں اپنی منزل کی طرف روانہ ہوگئے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *