|

وقتِ اشاعت :   6 days پہلے

تربت:نیشنل پارٹی بلیدہ زعمران، شہرک، سامی، کلگ، ہیرونگ، ہوشاپ اور کولواہ کے کارکنان کا ایک اجلاس زیر صدارت ضلعی جنرل سکریٹری سرتاج گچکی منعقد ہوا۔ اجلاس کا مہمان خاص نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور ایم۔این۔اے واجہ پھلین بلوچ تھے۔

اجلاس میں تحصیل بلیدہ زعمران، تحصل شہرک سامی اور تحصیل ہوشاپ کولواہ کے کارکنان کی کثیر تعداد نیشرکت کی۔ اجلاس میں بلیدہ زعمران سے محمد عظیم، معتبر شیر جان، خلیل رند، خدا بخش، یحیی عمر، محمد اسلم، ولی جان نعیم، حاجی در محمد، حلیم، بہرام موسی۔ شہرک، سامی، کلگ، ہیرونک سے وحید اختر، عزیز مراد، فضل، مشاہد، نعیم کلگ، چنگیز، محمد شریف، اصغر علی اور ہوشاپ کولواہ سے احمد علی، مبارک، محمد اقبال، محمد رفیق، عبدالحمید نے اظہار خیال کیا۔

مقررین نے عوام کو درپیش مختلف مسائل جن میں بجلی، پانی، سڑک، آمن عامہ، بارڈر ٹریڈ ٹوکن، پارٹی کارکنان کے خلاف انتقامی کاروائی جیسے اہم مسائل پر تفصیل سے بات کی۔ آخر میں نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور ایم۔این۔اے واجہ پھلین بلوچ نے حلقے کو درپیش مسائل پر سیر حاصل گفتگو کی اور کارکنان کے خدشات و تحفظات کو دور کرنے کی کوشش کی۔ اْنہوں نے شرکاء￿ سے خطاب کرتے ہوئے کہ نیشنل پارٹی نے جو زمہ داری دی ہے

تو میں اپنی زمہ داریوں بھر پور طریقے سے سرانجام دینے کی کوشش کرونگا۔ اِس میں کوئی شک نہیں کہ مصائب و مشکلات بہت ہیں اور نیشنل پارٹی پر لوگوں کے بہت سے توقعات وابستہ ہیں۔ اِن مشکل حالات کے باوجود نیشنل پارٹی قائدین بشمول عوامی نمائندے لوکوں کے مسائل کم کرنے کیلئے کوششوں میں مصروف عمل ہیں۔

اْنہوں نے کہا کہ جن مسائل کا زکر مقررین نے کیا اْنکے حل کیلئے پارٹی قائد جناب ڈاکٹر مالک بلوچ بیٹھ کر ایک لائحہ عمل مرتب دی جائیگی اور اْسی حکمت عملی تحت تمام متعلقہ اداروں سے بات چیت کرکے کارکنان کے تحفظات کو دور کرینگے۔ آخر میں ضلعی جنرل سکریٹری سرتاج گچکی نے تمام کارکنان کا شکریہ ادا کیا کہ اْنہوں نے اجلاس میں شرکت کرکے ہماری عزت افزائی کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *