|

وقتِ اشاعت :   6 days پہلے

کوئٹہ:صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر میں روڈ انفراسٹرکچر کی بہتری اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے کوئٹہ شہر میں مختلف جاری ترقیاتی منصوبوں جن میں کسٹم فلائی اوور گاہی خان فلائی اوور اور ایئرپورٹ روڈ کے جاری منصوبوں کا اچانک دورہ کرنے کے موقع پر کہا اس موقع پر متعلقہ انجینئرز آفیسران نے جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی

صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے جاری منصوبوں کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ کسٹم اور گاہی خان فلائی اوور منصوبوں کو اسی مالی سال میں مکمل کریں انہوں نے کہا کہ مذکورہ منصوبوں کے فیلڈ آفیسران ریگولر نیادوں پر ان منصوبوں کی مانیٹرنگ کریں تاکہ کام کی رفتار اور میعار میں کوئی کمی بیشی نا رہے

صوبائی وزیر نے کہا کہ ترقی اور خوشحالی کا دارومدار محکمہ مواصلات و تعمیرات کی بہتر کارکردگی پر منحصر ہے اور یہ بہترین کارکردگی اس وقت ہوگی کہ جب ان منصوبوں کو اپنے وقت مقررہ سے بھی پہلے مکمل کیا جائے انہوں نے کہا کہ کسٹم اور گاہی خان ایریا میں ٹریفک کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ان منصوبوں کی جلد ازجلد تکمیل کی اشد ضرورت ہے لہذا کام کی رفتار کو مذید تیز کیا جائے اور ان منصوبوں کے حوالے سے تیکنیکی مسائل کو بھی جلد از جلد ختم کیا جائے

صوبائی وزیر نے مذکورہ منصوبوں کی تکمیل کے رفتار کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان منصوبوں کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کریں تاکہ ان علاقوں سے منسلک عوام کو مذید تکلیف کا سامنا نا کرنا پڑے انہوں نے کہا کہ مذکورہ جاری ترقیاتی منصوبوں کے میعار پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی تمام انجینئر آفیسران محنت اور لگن سے اپنے اپنے علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کی کوشش کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *