|

وقتِ اشاعت :   6 days پہلے

 

کوئٹہ :کوئٹہ کے علاقے سریاب مل سکول اور ملحقہ علاقوں کی خواتین، بچوں اور مکینوں نے گیس پریشر میں کمی کے خلاف روڈ کو ٹائر جلاکر رکاوٹیں کھڑی کرکے بلاک کردیا

جس سے سڑک کے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں علاقہ مکینوں، ٹرانسپورٹروں اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کئی گھنٹوں تک روڈ بلاک رہنے کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم رہا منگل کو کوئٹہ کے نواحی علاقے سریاب مل سکول کے قریب علاقہ مکینوں جس میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل تھی نے سریاب روڈ کو رکاوٹیں اور ٹائر جلاکر بلاک کردیا جس سے ہر قسم کی ٹریفک معطل ہوگئی

مظاہرین کا کہنا تھا کہ شدید سردی کے دوران گزشتہ کئی روز سے علاقہ میں گیس پریشر میں کمی اور بجلی کی بندش روز کا معمول ہے جس کی وجہ سے مکینوں کو سردی سے بچنے اور خواتین کو امور خانہ داری میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا رہا متعدد بار سوئی سدرن گیس کمپنی اور متعلقہ حکام کو آگاہ کیا گیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی

با امر مجبوری آج ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہیں کئی گھنٹوں تک روڈ بند رہنے کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا انتظامیہ کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین نے کئی گھنٹوں بعد اپنا احتجاج ختم کرتے ہوئے روڈ کو ٹریفک کی آمدو رفت کے لئے کھول دیا اور پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *