|

وقتِ اشاعت :   4 days پہلے

گوادر:آل پارٹیز اتحاد کا احتجاجی دھرنا بیسویں روز میں داخل، بیسویں روز میں جلسہ۔ جلسہ عام میں خواتین کی بھی بڑی تعداد میں شرکت۔ ضلع بھر سے سیاسی جماعتوں کے مقامی کارکنوں کی احتجاجی دھرنا میں آمد اور بھر پور حمایت کا اعلان ، تفصیلات کے مطابق گوادر آل پارٹیز اتحاد کی جانب سے ساحلی علاقوں میں بدترین غیر قانونی ٹرالنگ، بارڈر ٹریڈ کو محدود کرنے ،

ضلع گوادر میں بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور دیگر شہری مسائل پر جاری دھرنا میں جمعہ کے روز تحصیل پسنی، جیونی اورماڑہ سمیت ضلع گوادر کے شہری و دیہی علاقوں سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین سیاسی کارکنوں نے بڑی تعداد میں دھرنا گاہ آکر عوامی مسائل پر دھرنا کی بھر پور حمایت کا اعلان کردیا اور ہر ممکن تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی واضع رہے کہ یہ دھرنا عوام کے بنیادی سہولتوں اور مسائل کے لئے گزشتہ بیس دنوں سے گوادر پدی زر میں نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر اور آل پارٹیز کنوینئر عبدالغفورہوت کی سربرائی میں جاری ہے اور تمام قوم پرست و مذہبی جماعتوں کی حمایت سے جاری و ساری ہے

افسوسناک امر یہ ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک کسی قسم کی بامقصد مذاکرات سامنے نہیں آیا ہے _ واضع رہے ضلع گوادر میں گزشتہ طویل عرصے سے سمندری حدود میں غیر قانونی ماہی گیری کی شکایت کی جارہی ہیں اور جب کہ دوسری جانب بارڈر ٹریڈ سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ بارڈر ٹریڈ منسلک کاروبار کو محدود کیا جارہا ہے

جو کہ ان کے لئے تشویش کا باعث بن رہا ہے _ آل پارٹیز اتحاد کے راہنماؤں کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ نہیں ہے اور وہ نہیں چاہتی کہ گوادر ضلع کے بنیادی عوامی مسائل حل ہوں جمعہ کے روز جاری دھرنے میں آل پارٹیز اتحاد کے کنویئر و نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر عبدالغفور ہوت ، بی این پی کے مرکزی رھنما کھدہ علی۔ بی این پی کے ضلعی صدر ماجد سہرابی ، چیئرمین میونسپل کمیٹی جیونی اکرم حیات ، پاکستان تحریک انصاف پاکستان کے ضلعی صدر مولا بخش مجاہد ،نیشنل پارٹی پسنی کے رھنما سلام اللہ۔ سابق چیئرمین پیشکان بابا آدم پاکستان مسلم لیگ کے ضلعی صدر عثمان کلمتی و دیگر نے خطاب کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *