|

وقتِ اشاعت :   3 days پہلے

تربت:ہوشاپ زیرو پوائنٹ پر دھرنا جاری، مشتعل شخص نے مظاہرین پر گاڑی چڑھادی جس سے ایک. بچہ شدید زخمی ہوگیا۔ہوشاپ زیرو پوائنٹ پر سی پیک شاہراہ میں زمان جان اور عبدالحسن کو. منظر عام پر نہ. لانے کے خلاف جاری دھرنے پر آج صبح ایک مشتعل شخص نے ٹرک گاڈی چڑھائی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان (جہانزیب بلوچ سکنہ بالگتر) شدید زخمی ہوگیا۔

مظاہرین نے اس نی تصدیق کی ہے اور بتایا کہ گاڑی چڑھانے کے سبب نوجوان کے دونوں پیر شدید زخمی ہوگئے ہیں جب کہ ان کے جسم پر بھی چوٹیں آئی ہیں۔زمان جان اور ابوالحسن کو 16 دسمبر میں ڈسٹرکٹ کونسل کیچ کے چیئرمین کے کہنے پر ان کے حوالے کیا گیا تھا ان کے ساتھ الطاف نامی ایک نوجوان بھی تھا جنہیں بعد میں رہا کیا گیا۔ زمان جان اور ابوالحسن کی گرفتاری سی ٹی ڈی کے زریعے یکم جنوری کو قلعہ عبداللہ سے ظاہر کرتے ہوئے ان پر کالعدم تنظیم بی ایل ایف سے منسلک ہونے کا دعوی کیا گیا

تاہم فیملی نے اس دعوی کو مسترد کرتے ہوئے سی پیک شاہراہ پر اپنا دھرنا جاری رکھا۔ فیملی نے ان دونوں کو منظر عام پر لانے تک دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔ ہوشاپ زیرو پوائنٹ پر زمان جان اور عبدالحسن کو منظر عام پر لانے کے لیے بیٹھے ہوئے خواتین اور بچوں کی احتجاجی دھرنے کے دوران زخمی ہونے والے جھانزیب کی سول اسپتال تربت میں ایمرجنسی سرجری کی جا رہی ہے۔ہسپتال زرائع کے مطابق انہیں شدید چوٹیں آئی ہیں جن میں شرونی اور پیٹ میں اندرونی خون بہنا بھی شامل ہے انہیں آج احتجاج کے دوران ایک گاڑی نے زبردستی گزرتے ہوئے کچل دیا تھا۔فیملی کے مطابق انہیں شدید اندرونی چوٹیں آئی ہیں جس سے جسم کے اندر شریانیں پھٹ گئی ہیں اور مسلسل خون نکل رہا ہے۔ طبی ٹیمیں اس کی حالت کو مستحکم کرنے کے لیے کام کر رہی ہیں، اور اس کے اہل خانہ اور حامی اس پرتشدد واقعے کے لیے انصاف کی تلاش میں ہیں جس کی وجہ سے وہ زخمی ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *