|

وقتِ اشاعت :   1 day پہلے

اوتھل: اوتھل کے قریب زیروپوائنٹ کے مقام پر کوچ اور ٹرک میں تصادم 2 افراد جاں بحق 14 افراد زخمی ہو گئے ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لسبیلہ کے ضلعی ہیڈکوار اوتھل کے قریب زیرپوائنٹ کے مقام پر کوئٹہ سے کراچی جانے والی ارباز مسافر کوچ نمبر DSA. 455 اور ٹرک میں خوفناک تصادم کے نتیجے تصادم کے نتیجے میں دو افراد عبدالغنی اچکزئی ولد عبدالرشید اچکزئی سکنہ کچلاک کوئٹہ ، نیاز احمد میر جت ولد محمد وارث میرجت سکنہ حب جاں بحق ہوگئے جبکہ 14 مسافر زخمی ہوگئے۔ زخیموں کو لسبیلہ ویلفیئر ٹرسٹ اور 1122 کی ایمبولینسز کے ذریعے میں DHQ ہسپتال اوتھل منتقل کیاگیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سراج احمد بلوچ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوتھل پہنچ گئے زخمیوں کی عیادت کی اور ہدایات کی کہ زخمیوں کو فوری طبی سہولیات فراہم کی جائیں DHQ ہسپتال اوتھل عملے نے کوچ حادثے میں شدید زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کراچی ریفر کر دیا اور جاں بحق افراد کی نعشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے سبب پیش آیا۔ بلوچستان کی سب سے اہم شاہراہ ڈبل رویہ نہ ہونے کے سبب حادثات روز کا معمول بن گئے ہیںعوامی حلقوں نے مین آر سی ڈی شاہراہ کو دو رویہ بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *