|

وقتِ اشاعت :   May 8 – 2016

کوئٹہ : بلوچستان کے ضلع کو ہلو اور جعفرآباد میں سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیموں کے کئی ٹھکانے مسمار کردیئے ۔ اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑ کر دہشتگردی کے منصوبے ناکام بنادیئے۔ ترجمان ایف سی کے مطابق کوہلو کے علاقے کودان میں ایف سی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی اور کالعدم تنظیم بی ایل اے کے کئی ٹھکانوں کو مسمار کردیا۔ کارروائی کے دوران اسلحہ کی بڑی کھیپ بھی پکڑی گئی۔ ترجمان کے مطابق برآمد کئے گئے اسلحہ میں 59عدد آر پی جی سیون راکٹ ، 55 عدد82ایم ایم مارٹرراونڈز،68عدد60ایم ایم مارٹر راؤنڈز،52عدد82ایم ایم فیوز،133عدد12.7ایم ایم گن راؤنڈز،05عددانٹی ٹینک مائنز ،03عدداینٹی پر سنل مائنز،01عددایم 72میزائل بم بیرل ،49عددبم،190عدد107آر آرمیزائل فیوز ،02عددبکس ٹائمرزمائنز،02گن ،سینکڑوں فیوزاور دیگر تخر یبی مواد شامل ہے۔ ترجمان کے مطابق شر پسندوں نے اسلحہ سیکیورٹی فورسز کے خلاف حملوں اور دیگر تخریبی کارروائی میں استعمال کے لیے ذخیرہ کیا ہوا تھا۔ ایک اور کارروائی میں فرنٹیئرکوربلوچستان نے جعفرآبادکے علاقے اُچ میں کالعدم تنظیم بی آر اے کے تین کیمپس تباہ کردیئے۔ ترجمان کے مطابق سرچ آپریشن کارروائی کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارودقبضے میں لے لیا۔ قبضے میں لیے گئے اشیاء میں 20کلو گرام بارود ،01عددایکس پلوزیو مکسینگ مشین ،01میٹل کنٹینرآئی ای ڈی ،فیوز، انٹینا،20عدد بونا کارڈاور دیگر تخریبی مواد شامل ہیں۔