|

وقتِ اشاعت :   7 hours پہلے

آر ڈی ایم سی نے انڈس ہسپتال کی اشتراک سے مقامی کمیونٹی کے لیے صحت عامہ کی آگاہی اور اسکریننگ مہم کا آغاز کردیا۔

ہمئے، ضلع چاغی، بلوچستان، 10 جنوری 2025: ریکودک مائننگ کمپنی (آر ڈی ایم سی) کی معاونت سے انڈس اسپتال اور ہیلتھ نیٹ ورک (آئی ایچ ایچ این) نے ہمئے گاؤں میں صحت عامہ سے متعلق آگاہی مہم کا آغاز کیا ہے۔ یہ گاؤں ریکودک منصوبے کی قریب ترین کمیونٹی ہے۔ اس مشترکہ اقدام کا مقصد ٹی بی، ہیپاٹائٹس بی اور سی کے لیے مفت اسکریننگ فراہم کرنا اور ان بیماریوں سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے جو کہ آر ڈی ایم سی کی جانب سے مقامی کمیونٹیز کو صحت کے بہتر سہولیات کی فراہمی کے عزم کا حصہ ہے۔

اس مہم کا بنیادی مقصد کمیونٹی کو ان بیماریوں کے خطرات، علامات اور روک تھام کے طریقوں کے بارے میں آگاہ کرنا ہے۔ آئی ایچ ایچ این کی ٹیمیں، مقامی ہیلتھ ورکرز کے ساتھ مل کر آگاہی سیشنز منعقد کر رہی ہیں جن میں ہیپاٹائٹس بی ویکسینیشن کی اہمیت، غیر جراثیم کش طبی آلات کے خطرات اور غیر محفوظ خون کی منتقلی کے خطرات شامل ہیں۔

اس کے علاوہ مہم میں نظامِ تنفس کی صحت، مناسب وینٹیلیشن اور ٹی بی کی علاج کے طریقوں کی پیروی پر زور دیا جا رہا ہے تاکہ اس بیماری کے پھیلاؤ کو کم کیا جاسکے۔ ایک خاتون شرکاء نے مہم کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا: “ہم نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ ہیپاٹائٹس یا ٹی بی سنگین مسائل ہیں۔ آج ہمیں یہ سمجھ آ گئی ہے کہ ہم اپنے اور اپنے خاندان کو کیسے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔”

یہ پروگرام جلد ہی تحصیل نوکنڈی اور چاغی کے دیگر دور دراز علاقوں تک پھیلا دیا جائے گا تاکہ دور دراز علاقوں کے کمیونٹیز کو بہتر صحت کی سہولیات تک رسائی حاصل ہوسکے۔

اس اقدام کے تحت آئی ایچ ایچ این کی کمیونٹی انگیجمنٹ اور ایجوکیشن ٹیم (سی ای سی) نے کلی مینگل آباد کے ایک اسکول میں صحت سے متعلق آگاہی کا سیشن بھی منعقد کیا جس میں 200 سے زائد طلباء شریک ہوئے۔ اس سیشن میں بیماری کی روک تھام اور انفرادی صفائی کے موضوعات بشمول ہاتھ دھونے کے صحیح طریقے پر بات کی گئی۔ طلباء کو متحرک سرگرمیوں کے ذریعے حوصلہ دیا گیا کہ وہ اپنے خاندانوں کے ساتھ یہ معلومات شیئر کریں۔

اسکریننگ کے دوران شناخت شدہ کیسز کو قریبی اسپتالوں میں علاج کے لیے بھیجا جائے گا تاکہ ان کو بروقت طبی دیکھ بھال فراہم کی جاسکے۔

یہ مہم آر ڈی ایم سی کے صحت مند اور مضبوط کمیونٹیز کی تعمیر کے عزم کو اجاگر کرتی ہے۔ صحت سے متعلق آگاہی کا یہ اقدام چاغی اور گرد و نواح میں پائیدار ترقی کو مضبوط بنیاد فراہم کرسکتا ہے۔ بیرک کی پالیسی کے مطابق آر ڈی ایم سی مقامی کمیونٹیز کو دیرپا سماجی و اقتصادی فوائد فراہم کرنے کے لیے ذمہ دارانہ کان کنی کے ذریعے طویل المدتی ترقی کا عزم رکھتا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *