|

وقتِ اشاعت :   May 8 – 2016

کوئٹہ : جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے مشورہ دیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کرپشن کے خلاف اپوزیشن کا ساتھ دیں۔کوئٹہ میں کرپشن کے خلاف دستخطی مہم کا افتتاح کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ قومی اسمبلی اگر کرپشن کے خلاف نظام نہیں بناتی تو اس کا کوئی فائدہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی تو صرف دیگ میں چاول کا دانہ ہیں کرپشن کے اصل پہلوان اور بھی ہیں۔ بلوچستان میں کرپشن کے میگا اسکینڈل کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔ سراج الحق نے کہا کہ سیاسی جماعتیں اپنے اندر موجود چوروں کو پکڑیں۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا ک وہ حقیقی احتساب کے لئے بل جلد اسمبلی میں پیش کریں۔ انہوں نے کہ اکہ خلیجی ممالک میں پاکستانی حکمرانوں نے دو کھرب کی جائیداد بنا رکھی ہے۔ سراج الحق نے کہا کہ ضیاء الحق سے لیکر پیپلزپارٹی کے دور تک سب کا احتساب کیا جائے صرف نواز شریف کا نہیں اپوزشن کا بھی احتساب ہونا چاہییحکومت کی جانب سے اپوزیشن کے ٹی او آر نظرانداز کیا جا رہا ہے لگتا ہے کہ حکومت من پسند کمیشن بنانا چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے ملک میں معاشی دہشت گردی شروع کر رکھی ہے قوم اس معاشی دہشت گردی کو مسترد کرتی۔