|

وقتِ اشاعت :   May 8 – 2016

کوئٹہ: بلوچستان کے وزیر بلدیات سردار مصطفی ترین نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان سمیت تمام وزراء اور ارکان اسمبلی کے سالانہ ترقیاتی فنڈز میں کمیشن وصول کیا جاتا ہے۔یہ انکشاف انہوں نے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں کیا۔ وزیر بلدیات سردار مصطفی ترین کا کہنا تھا کہ اس ایوان میں موجود سب افراد کے فنڈز سے کمیشن کے نام پر کٹوتی ہوتی ہے۔ وزیراعلیٰ ثناء اللہ زہری اور سابق وزیراعلیٰ عبدالمالک بلوچ بھی یہ نہیں کہہ سکتے کہ ان کے فنڈز سے کمیشن نہیں لیا جاتا ہے۔کیا کمیشن لینا کرپشن نہیں ہے۔ سردار مصطفی ترین کا کہنا تھا کہ ان کے دور میں کوئی غیر قانونی الاٹمنٹ نہیں ہوئی۔ اگر کوئی ثابت کریں تو وہ مستعفی ہونے کیلئے تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ سابقہ دور کی غیرقانونی الاٹمنٹ کی نشاندہی کی جائے تو وہ کارروائی کرینگے