کو ئٹہ: کوئٹہ کے قریب کوئلے کے کان میں پھنسے آخری کان کن کی لاش چھٹے روز نکال لی گئی، حادثے میں مرنے والے کان کنوں کی تعداد 12 ہو گئی ہے۔منگل کو چیف انسپکٹر مائنز بلوچستان عبدالغنی بلوچ نے میڈیا کو بتایا کہ شانگلہ سے تعلق رکھنے والے آخری کان کن کی لاش بالآخر منگل کی صبح 3300 سو فٹ کی گہرائی میں ملبے سے ملی۔
لاش نکال کر آبائی علاقے شانگلہ روانہ کر دی گئی۔9 جنوری کو کان منہدم ہونے کے بعد دو ہزار سے ساڑھے چار ہزار فٹ کی گہرائی میں 12 کان کن پھنس گئے تھے، جن میں سے کوئی بھی زندہ نہ بچ سکا۔چیف انسپکٹر مائنز کے مطابق ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد کان کو سیل کرکے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔سابق مائنز انسپکٹر امجد حسین شاہ کی سربراہی میں پانچ رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔بلوچستان میں رواں ہفتے 15 کان کن مختلف حادثوں میں ہلاک ہو چکے ہیں۔
Leave a Reply