|

وقتِ اشاعت :   12 hours پہلے

ڈیرہ مراد جمالی: ڈیرہ مراد جمالی کے قریب بارودی سرنگ کادھماکہ ، 3افراد زخمی ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق جمعہ کو ڈیرہ مراد جمالی کے قریب میر حسن پولیس تھانہ منگولی آٹھ موری کے مقام پر گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں غازی خان سمیت 3افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا

دھماکے کے نتیجے میں گاڑی اور رکشہ کو بھی نقصان پہنچا واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز کی بھا ری نفر ی نے جائے وقوعہ پہنچ کر علا قے کو گھیرے میں لینے کے بعد شواہد اکھٹے کر کے ملزمان کی تلاش شر وع کر دی ہے ۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *