|

وقتِ اشاعت :   8 hours پہلے

کوئٹہ:صوبائی وزیر ظہور بلیدی نے قلات میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایک مشترکہ مذمتی قرارداد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعات افسوس ناک ہیں اور دہشت گردی نے پورے صوبے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

ظہور بلیدی نے قلات میں ایف سی کے 18 اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات میں اب تک ساڑھے چار سو سویلین افراد بھی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سیکورٹی فورسز دہشت گردوں کے خلاف بھرپور انداز میں لڑائی جاری رکھے ہوئے ہیں، اور دہشت گردی کا یہ سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ ہم سب کو دہشت گردی کے خلاف یکجاہونا ہوگا ۔

وزیر بلیدی نے مزید کہا کہ بلوچستان کی سرزمین کو دہشت گردی سے پاک کرنے کا عزم رکھتے ہیں اور اس مقصد کے لیے سب کو متحد ہو کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو بے نقاب کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ عالمی سطح پر ان کا پردہ چاک کیا جا سکے۔

وزیر بلیدی نے کہا کے وقت آ گیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف حکمت عملی طے کی جائے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردوں سے مرعوب نہیں ہوں گے

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *