|

وقتِ اشاعت :   6 hours پہلے

خضدار :خضدار تحصیل زہری سے مغویہ کو بازیاب کرایا گیا ہے، ڈی سی خضدار یاسر اقبال دشتی  نے کہا کہ مختلف دشوار گزار علاقوں میں متعدد چھاپے مارے گئے تاکہ مغویہ کو بازیاب کیا جا سکے۔

آسماء کیس میں 14 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جب کہ مقدمے میں ملوث دو افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ یاسر اقبال دشتی نے بتایا کہ مغویہ کی بازیابی میں تمام خفیہ سیکورٹی اداروں کی معاونت شامل تھی۔

ڈی سی خضدار نے کہا کہ ایف آئی آر میں نامزد دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ گزشتہ رات سے لیویز اور پولیس کی جانب سے جاری ریڈ کی کامیابی آج ملی، اور مغویہ کو خضدار لایا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *