پنجگور : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری میر نذیر احمد بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں حکومتی رٹ مکمل طور پر ختم ہوچکا ہے عوام کا جان ومال محفوظ نہیں مختلف علاقوں میں ضلعی انتظامیہ چیک پوسٹوں پر بھتہ خوری تک محدود انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے 33 اضلاع میں حکومتی رٹ مکمل طور پر ختم ہوچکا ہے
اور کہیں پہ حکومتی رٹ قائم نہیں البتہ ڈپٹی کمشنر اسسٹنٹ کمشنر صاحبان چیک پوسٹوں پر بھتہ خوری تک محدود ہو گئے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی اپنے رہنماؤں اور ورکرز کے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے انہوں نے کہا کہ قلات انتظامیہ کی زمہ داری بنتی ہیکہ ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی کرکے انہیں گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائے بصورت دیگر بلوچستان نیشنل پارٹی سخت سے سخت احتجاج کر ے گا
Leave a Reply