|

وقتِ اشاعت :   11 hours پہلے

کوئٹہ : بلوچستان ہائی کورٹ میں بی ایس او کے مرکزی چیئرمین بالاچ قادر،مرکزی سیکرٹری جنرل صمند بلوچ اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات شکور بلوچ کی جانب سے فورتھ. شیڈول کے خلاف لگائے جانے والے پٹیشن کی آج دوسری سماعت ہوئی۔ کیس کی پیروی ممتاز قانون دان و سینیئر وکیل ایڈوکیٹ جمیل رمضان، ایڈوکیٹ کامران چغتائی اور ان کی ٹیم کر رہے تھے۔

سماعت کے دوران ایڈوکیٹ جمیل رمضان نے اپنے دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ فورتھ شیڈول میں بنا کسی ثبوت اور ٹھوس وجوہات کے بی ایس او کے مرکزی قائدین سمیت سینکڑوں طلباء و سیاسی کارکنوں کا نام فورتھ شیڈول میں ڈال کر انہیں روزانہ کے بنیاد پر تھانوں میں حاضری کے لئے بلوا کر ہراساں کیا جا رہا ہے جس سے طلبا کے تعلیمی سال سمیت نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔

بلوچستان ہائی کورٹ کے جج عبداللہ بلوچ نے طلباء کو ہراساں کرنے اور ان کے نام فورتھ شیڈول میں ڈالنے پر اگلے شنوائی کو سیکرٹری ہوم بلوچستان کو عدالت طلب کر لیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *