|

وقتِ اشاعت :   11 hours پہلے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کی جانب سے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کرنے کے بعد دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ یرغمالیوں کو رہا نہیں کیا جاتا تو غزہ سیز فائر ہفتے کے دن ختم ہو جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کو سخت وارننگ دی ہے۔

ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر تمام اسرائیلی یرغمالیوں کو ہفتے کے دن 12 بجے تک رہا نہ کیا گیا تو صورتحال قابو سے باہر ہو جائے گی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میرے نزدیک اگر تمام یرغمالیوں کو ہفتے کے دن دوپہر 12 بجے تک رہا نہیں کیا جاتا  تو میں  اس جنگ بندی معاہدے کو منسوخ کرنے کا کہہ دوں گا اور پھر سب کچھ ختم ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یرغمالیوں کو رہا نہیں کیا جاتا تو غزہ سیز فائر ہفتے کے دن ختم ہوجائے گا۔

اس کے علاوہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ اردن پناہ گزین لینے پر تیار ہوجائے گا۔ اردن اور مصر اگر پناہ گزینوں کو نہیں لیتے تو ان دونوں ممالک کی امداد بند کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پیر کو اسرائیل کی جانب سے غزہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں پر حماس نے یرغمالیوں کی رہائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی تھی۔

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے اپنے بیان میں یرغمالیوں کی رہائی روکنے کا اعلان کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ قطر، امریکا اور مصر کی ثالثی میں حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت غزہ میں 15 ماہ سے جاری جنگ بند ہوئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *