کوئٹہ:پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء چیف آف جھالاوان وسابق وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے ہرنائی میں مزدوروں کی گاڑی پر ہونے والے دھماکے کی مذمت کر تے ہوئے بے گناہ مزدوروں کی شہادت اور زخمی ہونے پر دلی دکھ اور رنج کا اظہارکیا۔
اپنے جا ری کر دہ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ بے گناہ افراد کے قتل عام سے حقوق حاصل نہیں ہونگے اس طرح کے گھاونے عمل سے برادر اقوام میں نفرتیں بڑھیں گی صوبائی حکومت کوئلہ کانوں میں کام کرنیوالے مزدوروں کی سیکورٹی یقینی بنائے۔ انہوں نے کہاکہ افسوسناک اور دلخراش واقعے میں زخمی ہونے والے کان کنوں کو فوری طبی سہولیات فراہم کیا جائے۔