|

وقتِ اشاعت :   May 11 – 2016

تہران : ایران کے انقلابی افواج کے ایک سینئرکمانڈر نے دھمکی دی ہے کہ ایران ان امریکی بحری جنگی جہازوں کو ڈبو دے گا جو ایران کی سلامتی کیلئے خطرہ ثابت ہوں، امریکی جہاں کہیں نظریں دوڑائیں گے گلف کی سمندری حدود میں ایرانی افواج کو مستعد پائیں گے، یہ بات علی فداوی جوایرانی نیول کے ایک رئیرایڈ مرل ہیں ، انہوں نے ایک ٹی وی انٹرویو میں بات کرتے ہوئے کہا، امریکیوں کو معلوم ہے اگر انہوں نے معمولی سی بھی غلطی کی تو ہم ان کے جہاز کو ڈبو دیں گے، چاہئے وہ آبنائے ہرمز ہو یا گلف آف اومان یا گلف کا سمندر ایران ہر طرف یہ کارروائیاں کر سکتا ہے، انہوں نے بتایا کہ ایران خطے میں ایک طاقتور ملک ہے اور امریکہ کو اس کی فوجی قوت کا بخوبی علم ہے، ہمارے پاس زیر زمین سہولیات ہیں جہاں سے ہم میزائل کے ذریعے امریکی جہازوں کو تباہ کر سکتے ہیں یہ میزائل زمین سے سمندر میں جہازوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ایران کے پاس امریکہ سے زیادہ تیز رفتار جنگی کشتیاں ہیں جو 80میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی ہیں، جبکہ امریکی جنگی کشتیوں کی رفتار صرف چالیس میل فی گھنٹہ ہے ایسی کشتیوں کو ایران بحری جہازوں پر حملہ کرنے کیلئے استعمال کر سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ امریکہ کے گلف کے سمندر میں 60جنگی جہاز ہیں اور ایران ان پر سخت نگرانی کر رہا ہے، ایران کے سینئر نیوی کے ایڈمرل نے دعویٰ کیا کہ دریائے اومان ایران کا حصہ ہے، ہم وہاں موجود ہیں اور وہاں پر اکثر اوقات جنگی مشقیں کرتے رہتے ہیں ۔