مچھ :سالانہ تبلیغی اجتماع سبی کیلئے ضلعی انتظامیہ کچھی کی جانب سے ٹریفک پلان شیڈول جاری 20تا 24فروری صبح 8 تاشام 8بجے تک بولان میں ہر قسم کی ہیوی گاڑیوں کی داخلہ پر پابندی عائد۔
اقدام سالانہ تبلیغی اجتماع میں غیر معمولی تعداد میں لوگوں کی متواقع شرکت کے پیش نظر کیا گیا ہے پبلک نوٹس کا متن تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کچھی جہانزیب بلوچ کی جانب سے جاری کردہ پبلک نوٹس کیمطابق سالانہ تبلیغی اجتماع سبی 20 فروری 2025سے منعقد ہونے جارہا ہے جس میں غیر معمولی تعداد میں لوگوں کی شرکت متوقع ہے
تمام ٹرانسپورٹر حضرات کو بذریعہ نوٹس ہذا مطلع کیا جاتا ہے کہ مورخہ 20تا24صبح 8تاشام 8تک کولپور اور ڈھاڈر کے مقام سے ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی عائد ہوگی ہیوی ٹریفک پر پابندی کافیصلہ سبی اجتماع پر جانیوالی چھوٹی گاڑیوں کی روانی میں خلل اور شرکا کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے ضلعی انتظامیہ نے تمام ٹرانسپورٹرز کو درج بالاٹریفک ایڈوائزری پر عملدرآمد یقینی بنانے کے تاکید کی ہے۔
Leave a Reply