|

وقتِ اشاعت :   February 20 – 2025

کوئٹہ میں مکان سے بلوچستان کانسٹیبلری کے سب انسپکٹر کی لاش برآمد ۔ پولیس حکام کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ہنہ بائی پاس کراس کے قریب بی سی کے سب انسپکٹر محمد فاروق کی لاش ان کے گھر کے کمرے سے برآمد ہوئی ہے ۔

حکام کے مطابق محمد فاروق کی اہلیہ اپنے علاقے گئی ہوئی تھیں،اہلیہ نے گھر آنے پر دروازہ نہ کھولنے پر ہمسایوں کی مددسے دروازہ توڑاتو گھر سے محمد فاروق مردہ حالت میں پایا گیا۔پولیس نے لاش سول ہسپتال منتقل کردی حکام کے مطابق پوسٹ مارٹم کے بعد موٹر کی وجوہات سامنے آئیں گی سب انسپیکٹر محمد فاروق ڈسٹرکٹ پولیس میں اٹیچمنٹ پر ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا۔