کوئٹہ:امیر جماعت اسلامی بلوچستان ،ممبر بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان بدامنی ،ٹارگٹ کلنگ ،شاہراہوں کی بندش کے ذمہ دار سیکورٹی ادارے بالخصوص ایف سی ہے سیکورٹی دارے ایف سی شاہراہوں وچیک پوسٹوں اور بارڈرزپرٹرانسپورٹرز،تاجربرادری اورعوام سے رقوم بٹورنے کے بجائے عوام کی جان ومال کا تحفظ یقینی بنائیں
کاروبار ،بارڈرزبند ش کے بعد اب مزید تباہی روزروزمین شاہراہوں کی بندش شروع ہوگئی کوئی پوچھنے والا نہیں ہر طرف اندھیر نگری ،بدعنوانی بدامنی کا راج ہے حق دو بلوچستان مہم کے تحت مافیاز، لٹیروں سے نجات ،حقوق کے حصول ،لاپتہ افرادکی بازیابی کیلئے کوئٹہ میں ایک لاکھ افرادجمع کرکے عوام کو سکون ترقی اورخوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے گوادر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا
انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے لاپتہ افرادبہت بڑاانسانی مسئلہ ہے حکومت اور ادارے ،سیکورٹی فورسزنے اس حوالے سے غفلت کا مظاہرہ کرکے نفرت ،مشکلات اور پریشانیاں پیداکی ہیں جس کی وجہ سے عوام میں نفرت پائی جاتی ہے جگرگوں ،نوجوانوں ،بوڑوں کی گمشدگی کی وجہ سے خاندان کے خاندان تباہ ہوئے اگر عوام کی جان ومال کی حفاظت نہیں تو اربوں کھربوں فنڈزسیکورٹی کیلئے کیوں رکھے جاتے ہیں سیکورٹی ادارے کاروبار میں مصروف اس وجہ سے عوام کی جان ومال محفوظ نہیں۔انسانوں کو لاپتہ ،بارڈرز،مین شاہراہیں بند ،کاروبار ،تجارت پر قبضہ ،انٹرنیٹ بند کرکے نفرتوں میں اضافہ کر دیا گیا
آٹھ سالہ مصور کاکڑ کے اغوا کے سودن سے زیادہ ہوگئے مگر کوئی پوچھنے والانہیں ۔جماعت اسلامی حق دوبلوچستان مہم کے ذریعے لاپتہ افرادکی بازیابی کے حوالے سے ہرپلیٹ فارم سے جدوجہد کر رہی ہے حقوق کے حصول ،ظلم وجبر کے خلاف مذاحمت کے حوالے سے کبھی بھی کسی صورت خاموش نہیں رہوں گا عوام کی امیدیں جماعت اسلامی سے ہیں جماعت اسلامی انشا اللہ عوام کو مایوس نہیں کریگی ۔بدامنی بدعنوانی کرنے والے ہم پر مسلط ہیں انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے وسائل کو خرچ ولوٹے جارہے ہیں عوام کی حالت روزبروزخراب اورتباہ ہورہی ہے بازارشاہراہیں ویران وتباہ ہورہے ہیں دن کو امن ہے نہ رات کو سکون ہے ۔
لاپتہ افرادکی بازیابی کے بجائے مزید افراد غائب اور لاشیں مل رہی ہے سنگ پرسنز کا مسئلہ خالصتاانسانی مسئلہ ہے ہر قسم کی سیاست سے بالاتر ہوکرسب کو مل کر آوازبلند کرناچاہیے بلوچستان وسائل سے مالامال ،عوام محنتی ،محب دین ووطن جبکہ مسلط طبقات صرف کمانے ،لوٹنے اور تباہی وبربادی میں مصروف ہیں ۔ عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں انشا اللہ ترقی وخوشحالی جماعت اسلامی لے آئیگی حق دو بلوچستان مہم عوام کے حقوق کا دفاع ،حقوق کے حصول اور مسائل کو اجاگر وحل کرنے کیلئے شروع کیا ہے حق دوبلوچستان تحریک میں سب کو شامل کرکے مضبوط منظم جدوجہد ،لٹیروں کو بے نقاب ،مسائل کو اجاگر اور حل کی ہر ممکن کوشش کریں گے ۔
Leave a Reply