|

وقتِ اشاعت :   2 days پہلے

کوئٹہ :بی این پی کے رہنماء سابق رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستا ن میں حکمرانی نام کی کوئی چیز نہیں نیب ، اینٹی کرپشن، اور عدالتیں خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان کے کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کے وفد سے بات کرتے ہوئے کیا۔ ثناء بلوچ نے وفد کو یقین دلایا کہ انکے فراھم کردہ ثبوت، اور دیگر محکموں میں لوٹ مار کے شواہد کو یکجا کرکے بلوچستان کے وسائل کو لوٹنے والوں کیخلاف ہر فورم پر آواز اٹھایا جائی گی۔انہوں نے کہا کہ بلوچستا ن میں حکمرانی نام کی کوئی چیز نہیں نیب ، اینٹی کرپشن، اور عدالتیں خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔کنٹریکٹر ایسوسی کے وفد نے کہا کہ وزراء ، افسران بالا و بیوروکریسی کو لوٹ مار و بندر بانٹھ کا مکمل اختیار دے دیا گیاہے۔ایسوسیشن کے نمائندوں نے کہا کہ محکموں میں افسران کی ملی بھگت سے اربوں روپے کی کرپشن کی جارہی ہے ۔اس موقع پر۔وفد نے ثناء بلوچ کا شکریہ ادا کرتے ہوے کہا کہ تمام حقیقی سیاسی جماعتیں بلوچستان حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف مشترکہ پالیسی بنا کر عوام کو اس ظلم سے نجات دلائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *