کوئٹہ : ایس او کے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری شکور بلوچ پر فورتھ شیڈول کے خلاف ورزی کرنے پر درج مقدمے میں آج انسداد دہشتگردی عدالت ضمانت کی تصدیق کردی۔ کیس کی پیروی بلوچستان نیشنل پارٹی لائر ونگ یے رہنماء ممتاز قانون دان ایڈوکیٹ جمیل رمضان نے کی۔اس موقع پر عدالت میں بی ایس او کے مرکزی سیکرٹری جنرل صمند بلوچ بھی موجود تھے۔
ایڈوکیٹ جمیل رمضان نے عدالت میں اپنے دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ اداروں نے بناء کسی ثبوت کے میرے موکل کا نام فورتھ شیڈول میں ڈال دیا اس پر ظلم یہ کہ ان پر فورتھ شیڈول کے خلاف ورزی کرنے کا مقدمہ بھی درج کردیا گیا۔ اس بابت ہم نے پہلے ہی عدالت عالیہ میں پٹیشن دائر کر رکھی ہے جہاں تاحال متعلقہ ادارے اپنے اس اقدام کا کوئی ٹھوس جواز پیش کرنے میں ناکام ہیں۔
عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد بی ایس او کے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری شکور بلوچ کی ضمانے کی تصدیق کردی-
Leave a Reply