|

وقتِ اشاعت :   1 day پہلے

کوئٹہ:وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ کے نواحی علاقے شعبان میں پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے اپنے بیان میں وزیر اعلی بلوچستان نے اس حملے کو ایک بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کی ایسی مذموم کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ ہمارے دو بہادر پولیس اہلکاروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر دہشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ان کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی

اور ہم ان ہیروز کے مقروض ہیں جن کی قربانیوں کی بدولت ہمارا وطن محفوظ ہے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان حکومت اور عوام شہدا کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہی انہوں نے شہید پولیس اہلکاروں کے بلند درجات کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے وزیر اعلی بلوچستان نے اس حوالے سے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر بھی اپنا پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *