کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے صوبائی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت صوبائی صدر اسلم بلوچ منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ لکپاس ٹنل پر قائم ایف سی چیک پوسٹ کی وجہ سے آئے روز ٹریفک چھ چھ گھنٹے بند رہتا ہے
جس کی وجہ سے عام مسافروں سمیت مریضوں ، خواتین اور بچوں کو شدید تکلیف اور کرب سے گزرنا پڑتا ہے یہ فیصلہ کیا گیا کہ چیک پوسٹ کے خاتمے کے لیئے ٹرانسپورٹرز ، عوام ، طلبا ، زمینداروں سمیت ہر طبقہ فکر کے لوگوں کے ساتھ مل کر کر لکپاس کے مقام پر دھرنا دیا جاہیگا۔اینٹی سمگلنگ کے نام پر بلوچستان میں جگہ جگہ چیک پوسٹ لگا کر لوگوں کی زندگی اجیرن کردی گئی ہے اس لیئے سمگلنگ کے روک تھام کے لیئے چیک پوسٹس کو بارڈر سے دس کلومیٹر تک محدود رکھنے کے میئے احتجاجی مظاہروں اور جلسوں کا انعقاد کیا جاہیگا۔
چاغی سمیت بلوچستان بھر میں غیر بلوچستانیوں کو زمینوں کی الاٹمنٹ یا معدنی علاقوں میں لیز پر اراضی فراہم کرنے کے خلاف تمام اضلاع میں کانفرسز منعقد کرکے آگاہی مہم چلائی جاہیگی اور احتجاج کیا جاہیگا۔میر خورشید رند اور فدا بلیدی کو صوبائی صدر نے اپنے خصوصی کوٹہ پر رکن ورکنگ کمیٹی نامزد کردیا۔9مارچ کو پارٹی رہنما جہانگیر بلوچ کی برسی کے موقع پر اضلاع میں تعزیتی ریفرینسز منعقد کیئے جائینگے ۔آٹھ مارچ کو عالمی یوم خواتین منایا جاہیگا۔