|

وقتِ اشاعت :   15 hours پہلے

کوئٹہ:سپریم کورٹ بار ایسوسیشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے لاہورہائی کورٹ بار ایسوسیشن کے انتخاب میں پروفیشنل لائرز گروپ کے صداراتی اْمیدوار آصف نسوانہ سمیت کابینہ کے تمام امیدواروں کی بھاری اکثریت سے کامیابی کو آئین کی بالادستی و قانون کی حکمرانی و عدلیہ کی آزادی کی جدوجہد میں اھم سنگ میل قرار دیتے ھوئے ایشیاء کے سب سے بڑے بار کے فیصلہ کو خوش آئند اور آئین میں 26 ویں ترمیم کے خلاف ایک ریفرنڈم سے تعبیر کیا ہے

اس سے چند دن قبل لاہور بار ایسوسیشن کے انتخاب میں پروفیشنل لائر گروپ کو کامیابی سے حامد خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہے

جس پر آل پاکستان لائرز ایکشن کمیٹی کے سربراہ منیر اے ملک سمیت کمیٹی کے تمام ممبران و عہدے داران قابل مْبارک باد ہیں اور آئین کی بالادستی و عدلیہ کی آزادی کیلئے ان کی پْرعزم جدوجہد پر اعتماد کا مظہر ہے اور ھمیں یقین ہے آئیندہ آنے والے دنوں میں یہ جدوجہد مننظم و متحرک انداز میں فیصلہ کن مرحلے میں داخل ھوگی عدلیہ کا وقار و آئین اپنی اصل حالت میں بحال ھوکر 26 ویں آئینی ترمیم کا داغ دْھل جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *