|

وقتِ اشاعت :   15 hours پہلے

کوئٹہ:جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے نگران کونسل کے سربراہ مولانا حافظ حسین احمد شرودی ،مولانا شاہ محمد ،حاجی سید عبدالواحد آغا مولانا محمد ،مولانا محمد ہاشم خیشکی مولانا مفتی رحمت اللہ ،حاجی عبدالصادق نورزئی مولانا حفیظ اللہ ،سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد طاہر توحیدی ناظم مالیات ،حاجی قاسم خان خلجی ،سالار مولانا علی جان، مولانا سعیداحمد مولانا محمد عثمان پرکانی ، مولانا قاری نظر محمد حقانی ،مولانا ضیا الرحمن فاروقی مولانا مفتی نیک محمد فاروقی ،مولانا احمد جان ساسولی رحیم الدین ایڈووکیٹ میر سرفراز شاہوانی ایڈووکیٹ مولانا مفتی روزی خان بادیزئی حافظ مجیب الرحمن ملاخیل مولانا عبدالمجید مولانا محمد اکبر مینگل مولانا عبدالمالک بڑیچ سید نصیب اللہ آغا مولانا جان محمد مولانا مفتی عبدالباقی بڑیچ امین جان رند حافظ رحمن گل اختر جان مری چوہدری محمد عاطف حاجی محمد عیسی نعمت افغان مولانا محمد اسلم ملک روزی الدین عبدالباری بازیی مولانا حزب اللہ ملنگ یار ٹکری محمد جان لانگو مفتی محمد رضا خان اور ڈیجٹیل میڈیا کے کوآرڈینیٹر عبدالباری شہزاد نے اپنے جاری مشترکہ بیان میں کہا کہ جمعیت علما اسلام کے ورکرز لاوارث نہیں ہے پوری جماعت ورکرز کی پشت پر کھڑی ہے

نیو سریاب تھانہ کے ایس ایچ او جمعیت علما اسلام کے رہنما وں مولانا محمد عثمان پرکانی ڈاکٹر علی نواز پرکانی میر کلام اور اسد اللہ سمیت تمام کارکنوں کے خلاف ایف آئی آر کو ختم کریں بصورت دیگر جمعیت علمائے اسلام اپنے کارکنوں کی دفاع اور تحفظ جانتے ہیں انہوں نے کہا کہ عبدالرحمن پرکانی کی ناگہانی شہادت نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پوری جماعت کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے فوری طور پر قاتلوں کو گرفتار کرکے اصل محرکات کو سامنے لائے جائیں جمعیت علما اسلام عوام کی جان ومال کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گی جمعیت علما اسلام کے ورکرز لاوارث نہیں ہے

انہوں نے مزید کہا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے متاثرہ خاندان کے خلاف مقدمات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں پولیس انتظامیہ کے اعلی احکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر متعلقہ تھانہ کے ایس ایچ او کو معطل کیا جائے جمعیت کے رہنماں مولانا محمد عثمان پرکانی ڈاکٹر علی نواز پرکانی اور متاثرہ خاندان کے خلاف ایف آئی آر کو ختم کیا جائے بصورت دیگر جمعیت علمائے اسلام احتجاج کا لائحہ عمل طے کریں گی

دریں اثنا جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے قائم امیر مولانا حافظ حسین احمد شرودی مولانا محمد حاجی عبدالصادق نورزئی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد طاہر توحیدی مولانا مفتی عبدالباقی بڑیچ حاجی عبدالمالک بڑیچ میر سرفراز شاہوا نی حافظ محمد ابراہیم محمد حسنی نے گوہر آباد جاکر ڈاکٹر علی نواز پرکانی سے اظہا ر ہمدردی کی اور عبدالرحمن پرکانی کی شہادت پر ان کے لواحقین سے تعزیت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *