پاک بھارت میچ ایک کھیل نہیں بلکہ جذبے، مہارت اور استقامت کی جنگ ہے، ہم سب قومی ٹیم کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان

وقتِ اشاعت : 10 hours پہلے
وقتِ اشاعت : 10 hours پہلے
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے اہم میچ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ صرف ایک کھیل نہیں بلکہ جذبے، مہارت اور استقامت کی جنگ ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کھلاڑیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دل سے کھیلیں، خود پر یقین رکھیں اور قوم کو فخر محسوس کرائیں۔ انہوں نے قومی ٹیم کو ہمت افزائی دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔
Leave a Reply